پی ایس ایل 9: پشاور زلمی کا کراچی کنگز کو جیت کیلئے 147 رنز کا ہدف

03-11-2024

(لاہور نیوز)ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن نائن کے 29 ویں میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو جیت کیلئے 147 رنز کا ہدف دے دیا۔

کراچی کنگز کی ٹیم مقابلے سے پہلے ہی باہر ہو چکی ہے اور آج اس کا آخری میچ ہے، ہوم کراؤڈ کے سامنے میچ جیت کر کنگز کی ٹیم اپنی ساکھ بچانے میں کامیاب ہو سکتی ہے۔ واضح رہے کہ پلے آف لائن اَپ پہلے ہی فائنل ہو چکی ہے، بظاہر اس میچ کی ٹورنامنٹ کے لیے زیادہ اہمیت نہیں ہے تاہم پشاور زلمی کے لیے ٹاپ ٹو میں جگہ بنانے کا بہترین موقع ہے۔