بندشریانوں میں کس چیز کی موجودگی موت کے منہ قریب کردیتی ہے؟ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجادی

03-11-2024

(ویب ڈیسک)ماہرین نے کہا ہے کہ بند شریانوں میں مائیکرو پلاسٹک کی موجودگی دل کی بیماری اور موت کا خطرہ بڑھا دیتی ہے۔

میڈیا رپوٹس کے مطابق محققین کی جانب سے کیے گئے مطالعے میں بند شریانوں میں مائیکرو پلاسٹکس دریافت ہوئے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہےکہ یہ مطالعہ دنیا بھر میں مزید مطالعات کے لیے نقطہ آغاز ثابت ہو گا تاکہ مائیکرو اور نینو پلاسٹک سے انسانی صحت کو لاحق خطرات کی تصدیق اور اس کی وسعت  کے حوالے سے تحقیق کی جا سکے۔ رپورٹ کے مطابق مطالعے کیلئے  257 شرکا کو شامل کیا گیا جن کی شریانوں میں موجود رکاوٹ کو 2019 اور 2020 کے درمیان صاف کردیا گیا تھا،ان میں سے150شرکا میں دنیا میں سے سب عام مستعمل پلاسٹک پولی تھائلین پائی گئی ۔ محققین نے 34 ماہ تک شرکا کا مطالعہ جاری رکھا جس کے بعد بالآخر  پتہ چلا کہ شریانوں میں رکاوٹ دور کرنے کے باوجود مائیکرو پلاسٹکس موجود رہ گئے تھے جس کے نتیجے میں دل کا دورہ پڑنے، فالج اور انتہائی سنگین صورتوں میں موت تک کا امکان تقریباً پانچ گنا زیادہ ہوگیا تھا۔