وزیر اعلیٰ مریم نواز سے پاکستان براڈ کاسٹرز کے وفد کی ملاقات، منصب سنبھالنے پر مبارکباد

03-11-2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی۔

پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کے وفد میں میاں عامر محمود، شکیل مسعود، سلطان علی لاکھانی اور ناز آفرین سہگل شامل تھے، وفد کے عہدیداروں نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ ملاقات میں حکومت پنجاب اورالیکٹرانک میڈیا کے روابط پر تبادلہ خیال کیا گیا، پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن نے وزارت اعلیٰ کے منصب کیلئے مریم نواز شریف کے انتخاب کو خوش آئند قرار دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کی تجاویز پر غور کی یقین دہانی کرا دی۔ ملاقات کے موقع پر سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ زاہد بخاری، صوبائی مشیر پرویز رشید بھی موجود تھے۔