صحت کارڈ منصوبے میں بے ضابطگیوں کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع
03-11-2024
(لاہور نیوز) صحت کارڈ منصوبے میں بے ضابطگیوں کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی گئی۔
قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کروائی گئی۔ متن کے مطابق صحت کارڈ منصوبے میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے، پنجاب میں من پسند نجی ہسپتالوں کو اربوں روپے کی ادائیگیاں کی گئی ہیں۔ اس حوالے سے گزشتہ روز ایک رپورٹ بھی منظر عام پر آئی ہے، صحت کارڈ منصوبے کی آڑ میں سابقہ حکومت نے اپنے فنانسرز کو نوازا ہے۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے صحت کارڈ منصوبے کی تمام تفصیلات قوم کے سامنے لائی جائیں۔