لاہور بورڈ : میٹرک کے ریاضی والے معروضی پیپر میں سوال نمبر 10 غلط دے دیا گیا

03-11-2024

(لاہور نیوز) لاہور بورڈ میں میٹرک کے ریاضی والے معروضی پیپر میں غلطی سامنے آ گئی۔

ایگزمینر  نے معروضی کے پیپر میں سوال نمبر 10 غلط دے دیا، ایگزمینر کی غلطی کے باعث بچوں کا پیپر میں ایک نمبر کاٹنے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔ سوال نمبر دس میں ایگزمینر نے خالی سیٹ یا صرف علامت دینا تھی، دونوں ایلیمنٹس دینے کے باعث سوال غلط ہو گیا۔ اساتذہ کا کہنا تھا غلطی کے باعث امیدواروں کو معروضی سوال حل کرنے میں مشکلات درپیش آئی۔ امیدواروں نے تعلیمی بورڈ سے معاملہ کا نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا، انہوں نے کہا غلطی کے باعث سوال کے نمبرز نہ کاٹے جائیں۔  بورڈ حکام کا کہنا ہے سوالنامہ میں غلطی کا جائزہ لیا جائے گا، ایگزمینرز سے مشاورت کے بعد نمبر کاٹنے یا دینے کا فیصلہ کیا جائے گا۔