لاہور سمیت صوبہ بھر میں ایڈز کے کیسز میں خوفناک اضافہ
03-11-2024
لاہور: (محمد بلال) صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب بھر میں ایڈز کے کیسز میں خطرناک حدتک اضافہ ہونے لگا۔
پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام کے مطابق صوبہ بھر سے گزشتہ سال سے اب تک ایڈز کے رجسٹرڈ کیسز کی تعداد سات ہزار سے زائد ہوچکی ہے جبکہ لاہور میں رواں سال سے اب تک ایک ہزار سے زائد رجسٹرڈ کیسز سامنے آئے ہیں۔ ترجمان پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام نے بتایا ہے کہ پنجاب میں اس وقت مجموعی طور پر ایڈز کے 2 ہزار 200 رجسٹرڈ کیسز ہیں، پنجاب میں سب سے زیادہ ایڈز کے کیسز گجرات کے علاقے جلال پور جٹاں سے رپورٹ ہوئے جبکہ دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ کیسز سرگودھا کے علاقے کوٹ عمرانہ سے سامنے آئے ہیں۔ ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ پنجاب بھر میں وسیع پیمانے پر سینٹرز کھولنے اور سکریننگ کرنے پر ان کیسز کی تفصیلات سامنے آئی ہیں جبکہ سکریننگ کے عمل میں مزید تیزی لائی جارہی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ زندگیاں بچائی جاسکیں۔