لاہور قلندرز ہارے یا جیتے لوگ اس ٹیم سے پیار کرتے ہیں:عاطف رانا

03-11-2024

(ویب ڈیسک) لاہور قلندر کے سی ای او عاطف رانا نے کہا ہے کہ قلندرز جیتیں یا ہاریں لوگ اس ٹیم سے پیار کرتے ہیں۔

نجی ٹی وی سی گفتگو کرتے ہوئے  عاطف رانا کا کہنا تھا کہ  قلندرز شکست سے ڈرنے والے نہیں اس وجہ سے نوجوانوں کو زیادہ موقع دیا،رواں پی ایس ایل سیزن میں اہم کھلاڑیوں کی عدم دستیابی اور انجری کی وجہ سے کمبی نیشن نہیں بن سکا اور کچھ قسمت نے بھی ساتھ نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ راشد خان کا متبادل پوری دنیا میں نہیں ہے، تین سے چار اہم کھلاڑی ٹیم کو دستیاب نہ ہوں تو مشکل ہوجاتا ہے، اہم کھلاڑی نہ ہونے کے باوجود لاہور قلندرز آخری بالز تک لڑتی نظر آئی۔ سی ای او لاہور قلندرز کا کہنا تھا کہ شاہین کی ایک دو پرفارمنسز سے ان کو رائٹ آف نہیں کیا جاسکتا، تاہم شاہین کلاس کا کھلاڑی ہے فارم تو آتی جاتی رہتی ہے، شاہین نے دو بار پی ایس ایل کا ٹائٹل جیتا، شاہین میں لیڈر شپ کی خوبی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لاہور قلندرز کیلئے پی ایس ایل ختم ہوا ہے محنت کا سلسلہ نہیں، کل سے لاہور قلندرز پھر سے محنت شروع کردے گی، نوجوان اور باصلاحیت کرکٹرز کیلئے قلندرز کے دروازے کھلے رہیں گے۔