عثمان خان نے نیا ریکارڈ قائم کردیا، ایک ایڈیشن میں 2سنچریاں بنانیوالے پہلے کھلاڑی بن گئے

03-10-2024

(ویب ڈیسک) ملتان سلطانز کے عثمان خان پاکستان سپر لیگ کے ایک ایڈیشن میں2 سنچریاں اسکور کرنے والے پہلے کرکٹر بن گئے۔

راولپنڈی میں کھیلے جارہے میچ میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے عثمان خان نے ایونٹ میں دوسری سنچریاں  اسکور کیں، انہوں نے 50 گیندوں پر 200 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 15 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 100 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ عثمان خان کی جانب سے پی ایس ایل کی یہ تیسری سنچری ہے، اس سے قبل ایونٹ میں تیز ترین سنچری اسکور کرنے کا اعزاز بھی انہی کے نام ہے، جو انہوں نے گزشتہ برس بنائی تھی۔رواں سیزن میں عثمان نے پہلی سنچری کراچی کنگز کیخلاف اسکور کی تھی جس میں انہوں نے 59 گیندوں پر 106 رنز بنائے تھے۔