سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے شاہین آفریدی سے متعلق بڑا بیان داغ دیا

03-10-2024

(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہےکہ لاہور قلندرز کی مینجمنٹ کو شاہین آفریدی کو یہ بات سمجھانی پڑے گی کہ وہ ابھی آل راؤنڈر نہیں بنے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ دنیا بھر لیگز میں سکندر رضا اور ڈیوڈ ویزے پرفارم کررہے ہیں لیکن اس کے باوجود شاہین نے خود بیٹنگ آرڈر میں پروموٹ کیا اور بیٹنگ کرنے آگئے، اگر وہ ان دونوں کھلاڑیوں میں سے کسی کو بھیجتے تو 10 یا 20 رنز زیادہ بنتے۔   وسیم اکرم نے کہا کہ یہ ضروری نہیں کہ بطور کپتان آپکو بیٹنگ کرنی ہی ہے، وقت اور حالات کو دیکھ کر فیصلے کیے جاتے ہیں۔