وسیم اکرم نے قلندرز کےبیٹنگ آرڈر میں تبدیلی پر سوالات اٹھا دیئے
03-10-2024
(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے کراچی کنگز کیخلاف میچ میں لاہور قلندرز کے بیٹنگ آرڈر میں تبدیلی پر سوالات اٹھا دیئے۔
نجی سپورٹس چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز کی مینجمنٹ اور شاہین آفریدی کو یہ بات سمجھنی پڑے گی کہ وہ ابھی آل راؤنڈر نہیں بنے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کی لیگز میں سکندر رضا اور ڈیوڈ ویزے پرفارم کررہے ہیں مگر اس کے باوجود شاہین نے خود کو بیٹنگ آرڈر میں پروموٹ کیا اور بیٹنگ کرنے آگئے، اگر وہ ان دونوں کھلاڑیوں میں سے کسی کو بھیجتے تو 10 یا 20 رنز زیادہ بنتے۔ وسیم اکرم کا مزید کہنا تھا کہ یہ ضروری نہیں بطور کپتان آپ کو بیٹنگ لازمی کرنی ہے، وقت اور حالات کو دیکھ کر فیصلے کیے جاتے ہیں۔