بابراعظم جلد دلہا بننے والے ہیں: محمد رضوان
03-10-2024
(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمدرضوان نے کہا ہے کہ سابق کپتان بابراعظم جلد دلہا بننے والے ہیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو میں محمد رضوان کا کہنا تھا کہ میری خواہش ہے ایمانی صفات جلد پوری ہو جائیں، شادی کرنا اللہ کا حکم ہے، شوہر اور بیوی کا رشتہ اللہ نے بہت مقدس بنایا ہے، شاہین آفریدی اور شاداب خان کو بھی میں نے ہی شادی کرنے کا کہا تھا۔ انہوں نے بابراعظم سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بابر اعظم کے ساتھ بہت دوستی ہے، بابر اعظم بھی جلد شادی کرنے والے ہیں،بابر اعظم اور میں ایک دوسرے سے زندگی کے مختلف پہلوؤں پر مشورہ کرتے ہیں۔ محمد رضوان نے بتایا کہ کسی اور کے کمرے میں جانے سے پہلے میسج کرتا ہوں لیکن بابر اعظم اور میرے درمیان ایسا کچھ نہیں، کسی بھی وقت ہم دونوں ایک دوسرے کے کمرے میں چلے جاتے ہیں، بابر اعظم اور میں ایک دوسرے سے سیکھتے رہتے ہیں۔