شادی کے 5 ماہ بعد ماہرہ خان کے ولیمے کی تصاویر منظر عام پر آگئیں

03-10-2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سپر سٹار اداکارہ ماہرہ خان کے ولیمے کی تصاویر منظر عام پر آگئیں۔

گزشتہ برس اکتوبر میں اداکارہ ماہرہ خان اپنے قریبی دوست سلیم کریم کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر سامنے آئیں، اب شادی کے پانچ ماہ بعد ماہرہ کے ولیمے کی تصاویر بھی سوشل میڈیا کی زینت بن گئیں۔ ایک فوٹو گرافی انسٹاگرام پیج پر ماہرہ خان کے ولیمے کی تصاویر جاری کی گئیں جن کے کیپشن میں واضح طور پر لکھا گیا کہ یہ تصاویر ماہرہ خان کے ولیمے کی ہیں۔ مذکورہ تصاویر میں ماہرہ خان نے سرخ اور مسٹرڈ رنگ کی ساڑھی زیب تن کر رکھی ہے جبکہ کانوں میں جھمکے اور گلے میں ہار اور مالا اداکارہ کے حسن کو چار چاند لگا رہے ہیں۔ شادی کی دیگر تمام تقریبات کی طرح ماہرہ اپنے ولیمے میں بھی انتہائی دلکش نظر آ رہی ہیں، تاہم ولیمے کی تقریب اکتوبر میں منعقد ہوئی یا پھر حال ہی میں اس حوالے سے کوئی تصدیق نہیں کی گئی۔