عبداللہ شفیق نے وسیم اکرم کی تنقید پر ردعمل دے دیا

03-10-2024

(ویب ڈیسک) لاہور قلندرز کے کھلاڑی عبداللہ شفیق نے سابق کپتان وسیم اکرم کی جانب سے کی جانے والی تنقید پر ردعمل جاری کر دیا۔

کراچی کنگز کے ہاتھوں شکست کے بعد پریس کانفرنس کے دوران لاہور قلندرز کے کھلاڑی عبداللہ شفیق کا کہنا تھا کہ کنگز کے ساتھ ہمارا میچ اچھا ہوا ہے ، شعیب ملک تجربہ کار کھلاڑی ہیں اور انہوں نے آج اسے ثابت کیا ہے۔ عبداللہ شفیق کا کہنا تھا کہ پریشر کی کوئی بات نہیں آج وہ جیتے بعد میں ہم جیتیں گے ، ہم یہ نہیں سوچتے کہ ہمارا میچ کراچی سے ہے یا اسلام آباد سے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغان کھلاڑی راشد خان کے نہ ہونے سے فرق پڑا ہے ، بطور ٹیم ہمیں بہتر کھیلنا چاہیے تھا۔ سابق کپتان کی تنقید پر ردعمل دیتے ہوئے عبداللہ شفیق کا کہنا تھا کہ وسیم اکرم نے جو میرے بارے میں کہا وہ ان کا تجزیہ ہے ، کیچ پکڑ کر اشارہ ایسے ہی کیا تھا وہ اشارہ کسی خاص کے لیے نہیں تھا۔ یاد رہے کہ وسیم اکرم نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف کھیلے جانے والے لاہور کے میچ میں عبداللہ شفیق کی سیلبریشن پر تنقید کی تھی اور انہیں ڈراموں کام کا مشورہ دیا تھا۔