دہشت گردی کا جڑ سے خاتمہ کریں گے: وزیراعظم شہباز شریف

03-10-2024

(لاہور نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کریں گے۔

وزیراعظم نے پشاور بورڈ بازار کے قریب ہونے والے دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ اس موقع پر شہباز شریف نے شہید ہونے والوں کے بلندی درجات کیلئے دعا اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا، جبکہ زخمی ہونے والوں کو طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنے کے لئے پر عزم ہیں۔ یاد رہے کہ خیبرپختونخوا کے ضلع پشاور میں بورڈ بازار کے قریب موٹرسائیکل دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوا ہے۔