انارکلی: دکان میں آتشزدگی ، قیمتی سامان جل کر راکھ
03-10-2024
(ویب ڈیسک) لاہور کی مشہور مارکیٹ انارکلی میں کپڑے کی دکان میں آتشزدگی سے قیمتی سامان جل کر راکھ ہوگیا ،ریسکیو نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔
پولیس کے مطابق ریسکیو حکام نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا ،نیو انارکلی کے علاقے دھنی رام روڈ پرکپڑے کی دکان کو آگ نے لپیٹ میں لے لیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں، 2 گھنٹے بعد آگ پر قابو پا لیا۔ پولیس کے کا کہنا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ،بروقت امدادی کارروائی سے قابو پا لیا گیا جبکہ آگ لگنے سے دکان میں موجود قیمتی سامان جل کر راکھ ہوگیا ہے۔