پی سی بی وفد کا قومی ٹیم کے فٹنس کیمپ کیلئے کاکول اکیڈمی کا دورہ

03-10-2024

(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے فٹنس کیمپ کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے حکام نے کاکول اکیڈمی کا دورہ کیا۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی کے تین رکنی وفد  نے کاکول اکیڈمی میں حکام  سے ملاقات کی۔ ڈائریکٹر انٹرنیشنل عثمان واہلہ، فزیو کلف ڈیکون اور سٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ ڈاریک سائمونز وفد میں شامل تھے۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی وفد نےکاکول میں انتظامات کا جائزہ لیا، ملاقات کے دوران کرکٹرز کے فٹنس کیمپ کے  پلان  پر تبادلہ خیال ہوا۔ خیال رہے کہ قومی کرکٹرز کا فٹنس کیمپ کاکول میں 25 مارچ سے لگایا جائےگا،8 اپریل تک جاری رہنے والے کیمپ کے لیےکھلاڑیوں کا اعلان جلد ہوگا۔