پاکستان سپر لیگ سیزن 9 میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے

03-10-2024

(ویب ڈیسک) ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 9 کا آخری ڈبل ہیڈر میچ آج کھیلا جائے گا۔

راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں دوپہر 2 بجے آمنے سامنے ہوں گی۔ دوسرا میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کی ٹیموں کے مابین شام 7 بجے کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے 26 ویں میچ میں کراچی کنگز نےلاہور قلندرز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 وکٹ سے ہرا دیا تھا۔