اداکارہ ماہرہ خان کی برقع پہن کر بہاولپور میں مٹر گشت کرتے ویڈیو وائرل

03-09-2024

(لاہورنیوز ) معروف اداکارہ ماہرہ خان کی پنجاب کے شہر بہاول پور میں برقع پہن کر سہیلیوں اور دیگر ساتھیوں کے ساتھ مٹر گشت کرتے ویڈیو وائرل ہوگئی۔

میک اپ آرٹسٹ ظہیر بابر نے برقع میں ملبوس اداکارہ کی ویڈیوز شیئر کیں، جن میں ماہرہ خان کو پہچاننا مشکل ہو رہا ہے۔تصاویر اور ویڈیوز میں ماہرہ خان کو دوستوں کے ہمراہ نہ صرف رکشے کی سواری کرتے اوربازار میں خریداری بھی کرتے دیکھا جا سکتا ہے بلکہ ویڈیو میں ماہرہ خان کے ہمراہ دیگر دوست بات کرتے دکھائی دیتے ہیں لیکن اداکارہ کوئی بھی بات کرنے سے گریز کرتی دکھائی دیتی ہیں۔ تصاویر اور ویڈیوز میں معروف اداکارہ ماہرہ خان کو پیسوں سے بنا ہار بھی پہنےہوئے دیکھا جا سکتا ہےاور ویڈیو بنوانے کے دوران وکٹری کا نشان بھی بنارہی ہیں۔