عمر اکمل نے نوجوان کرکٹرز کو اہم مشورہ دے دیا

03-09-2024

(ویب ڈیسک)سابق کرکٹر عمر اکمل نے نوجوان کرکٹر کو مشورہ دیا ہے کہ جن نوجوان کھلاڑیوں کا سیزن اچھا جا رہا ہے وہ ایک سیزن پر اکتفا نہ کریں۔

رپورٹ کےمطابق اپنے ایک بیان میں عمر اکمل کا نوجوان کھلاڑیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہناتھا کہ یہ مت سمجھیں کہ ایک سیزن کی وجہ سے ان کے اگلے دو سیزن پکے ہو گئے، یہ یاد رکھیں کہ کرکٹ کسی کی نہیں، یہاں سب چڑھتے سورج کو سلام کرتے ہیں۔   انہوں نے کہا کہ اس وقت ٹریننگ کر رہا ہوں، کلب میچز کھیل رہا ہوں اور فٹنس پر فوکس ہے، مضبوط انداز میں کم بیک کروں گا۔پی ایس ایل میں میری کارکردگی اچھی رہی ہے، فرنچائزز نے کیوں منتخب نہیں کیا، یہ ان کی مرضی ہے۔