کیا والدین کا موٹاپا اولاد میں منتقل ہوسکتا ہے؟جانئے

03-09-2024

(ویب ڈیسک)ماہرین نے والدین کی جانب سے موٹاپا اولاد میں منتقل ہونے سےمتعلق تفصیلی تحقیق جاری کردی۔

تفصیلات کےمطابق ماہرین کی  تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اگر کسی کے والدین یا ان میں سے کوئی ایک بھی اپنی عمر کے مخصوص حصے میں مُوٹاپے کا شکار تھے تو ان کی اولاد کے بھی اسی عمر میں موٹے ہوجانے کے امکانات 6  گنا زیادہ ہوجاتے ہیں۔تحقیق میں یہ بھی پایا گیا کہ والدین میں سےصرف ایک کا موٹا ہونا اولاد کے درمیانی عمر میں موٹے ہوجانے کے امکانات کو تین گنا تک بڑھا دیتا ہے۔ دوسری جانب ناروے کی آرکٹک یونیورسٹی میں ایک ڈاکٹر اور محققین کی ٹیم کے رُکن ماری میکلسن کا اس حوالے سے کہنا  تھا کہ یہ نتائج ظاہر کرتے ہیں کہ بچپن کے موٹاپے اور والدین کے وزن کے درمیان موجودتعلق درمیانی عمر میں موٹاپے سے کافی جُڑا ہوا ہے۔