مردوں کی نسبت عورتیں کس خطرناک بیماری میں زیادہ مبتلا ہورہی ہیں؟پریشان کن خبر سامنے آگئی

03-09-2024

(ویب ڈیسک)ماہرین نے کہاہے کہ مردوں کی نسبت خواتین میں ذہنی امراض کی شرح میں اضافہ ہورہا ہے۔

رپورٹ کےمطابق ماہرین نفسیات نے خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے کاروانِ حیات کے تحت منعقدہ خواتین کی ذہنی صحت سے متعلق سیمینار سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے خواتین اپنی نجی اور پیشہ ورانہ زندگی کی مصروفیات کے سبب ذہنی صحت کو نظر انداز کر دیتی ہیں۔ سیمینار میں کاروان حیات کے سی ای او ارشد رحیم اور ماہرین نفسیات ڈاکٹر اقبال آفریدی،ڈاکٹر عنیزہ نیاز، پروفیسر نسیم چوھری نے شرکت کی۔سی ای او کاروان حیات ارشد رحیم نے کہا کہ گزشتہ 40 سالوں سے کاروانِ حیات ذہنی امراض اور ان سے متعلق منفی تصویرات کے خلاف جدوجہد کررہا ہے۔ دنیا کی نصف آبادی خواتین پر مشتمل ہے،خواتین کے کردار کے بغیر ملکی ترقی ممکن نہیں ہے۔