صدر منتخب ہونے پر آصف زرداری کو وزیر اعظم شہباز شریف کی مبارکباد
03-09-2024
(لاہور نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آصف علی زرداری کو دوسری مرتبہ صدرِ پاکستان منتخب ہونے پر مبارک باد دی۔
شہباز شریف نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری وفاق کی مضبوطی کی علامت ہوں گے، امید ہے بطور صدر آصف علی زرداری اپنی آئینی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سر انجام دیں گے۔ وزیرِاعظم نے کہا کہ آصف علی زرداری کا بطور صدر پاکستان انتخاب جمہوری اقدار کا تسلسل ہے، اتحادی جماعتیں مل کر پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے محنت کریں گی۔ بلاول کو مبارکباد دوسری جانب پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بھی مبارکبادیں دینے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔