ن لیگ کی ثوبیہ شاہد قومی اسمبلی کی مخصوص نشست سے مستعفی
03-09-2024
(ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کی ثوبیہ شاہد نے قومی اسمبلی کی مخصوص نشست سے استعفیٰ دے دیا۔
ن لیگ کی رکن خیبرپختونخوا اسمبلی ثوبیہ شاہد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی کی نشست چھوڑ رہی ہوں، خیبرپختونخوا اسمبلی کی نشست نہیں چھوڑ سکتی، خیبرپختونخوا اپنا صوبہ ہے اور اپنے صوبے ہی میں رہونگی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا نیا صدر آصف علی زرداری ہی ہو گا ، خیبرپختونخوا میں اگر صدر کو ووٹ کم بھی مل جائے تو کوئی بات نہیں، اسمبلی اجلاس کے دوران واقعہ پر وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے معذرت کر لی تھی۔