رمضان المبارک کیلئے دفتری اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری

03-09-2024

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے رمضان المبارک کیلئے دفتری اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

اعلامیہ کے مطابق ہفتے میں 5 روز دفتری کام کرنے والوں کے اوقات کار صبح 10 بجے سے 4 بجے تک ہونگے، ہفتے میں 6 روز کام کرنے والوں کے اوقات کار صبح 10 بجے سے سہ پہر 3:30 بجے تک ہونگے، جمعہ کے روز اوقات کار صبح 9 بجے سے دن 1 بجے تک ہونگے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے رمضان المبارک کے لئے لاہور ہائیکورٹ اور پنجاب کی ضلعی عدلیہ کیلئے نئے اوقات کار کی منظوری دے دی، نوٹیفکیشن کے مطابق پیر سے جمعرات تک لاہور ہائیکورٹ میں صبح 9 سے دوپہر ڈیڑھ بجے تک کیسز کی سماعت ہو گی، جمعہ کے روز صبح 9 سے دوپہر ساڑھے بارہ بجے تک کیسز کی سماعت ہو گی۔ لاہور ہائیکورٹ کے دفتری اوقات کار صبح ساڑھے 8 بجے سے دوپہر اڑھائی بجے تک ہوں گے، سول اور سیشن عدالتوں میں جمعہ کے روز اوقات کار صبح 9 سے دوپہر ایک بجے تک رہیں گے۔ لیسکو کی جانب سے بھی سحر و افطار اور تراویح کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔