لمز یونیورسٹی کے سٹوڈنٹس کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا مطالعاتی دورہ

03-09-2024

(لاہور نیوز) لمز یونیورسٹی اور کے پی ایس آئی کیڈٹ سکول و كالج کے سٹوڈنٹس نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا مطالعاتی دورہ کیا۔

وفد کو شفٹ کمانڈر نے سیف سٹی کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایا، طلباء کو آپریشن اینڈ مانیٹرنگ سینٹر، 15 ایمرجنسی کال سینٹر اور الیکٹرانک ڈیٹا اینالیسز سینٹر بارے بتایا گیا، وفد کو آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے استعمال سے جدید پولیسنگ بارے بریفنگ بھی دی گئی۔  بریفنگ میں بتایا گیا کہ سیف سٹی نے آٹومیٹک ہیلمٹ اینڈ سیٹ بیلٹ ڈیٹیکشن اور گن ڈیٹیکشن کیلئے اے آئی بیسڈ سوفٹ ویئرز تیار کئے ہیں، 15 پر کال کرنے والوں کی لائیو لوکیشن اور فرسٹ رسپانڈر سے کانفرنس کال جیسی سہولیات متعارف کروائی ہیں، پنجاب کے 18 مزید شہروں میں سمارٹ سیف سٹی پراجیکٹس لگائے جا رہے ہیں۔ اساتذہ نے کہا پاکستان میں جدید سیف سٹی منصوبے کی کامیابی ہمارے لئے باعث فخر ہے، اس موقع پر طالبات کا کہنا تھا خواتین کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے بنائی گئی ویمن سیفٹی ایپ ضرور ڈاؤنلوڈ کریں گی۔