صدارتی انتخابات: ریڈ زون میں سکیورٹی ہائی الرٹ ،600اہلکار تعینات

03-09-2024

(لاہور نیوز) صدارتی الیکشن کے دوران آج ریڈ زون میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی، 600 پولیس اہلکار ریڈ زون میں تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق غیر متعلقہ افراد کو ریڈ زون میں جانے کی اجازت نہیں ہو گی، پارلیمنٹ کے اندر جانے کی اجازت صرف پاسز کے ساتھ ہو گی۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ دفعہ 144 ریڈ زون میں پہلے سے نافذ ہے، صرف وی وی آئی پی والے سکواڈ کو ریڈ زون میں جانے کی اجازت ہے۔ واضح رہے پارلیمنٹ ہاؤس میں آج صدر کے چناؤ کیلئے انتخابات کرائے جا رہے ہیں، صدارتی امیدواروں میں اتحادی جماعتوں کے مشترکہ امیدوار آصف علی زرداری جبکہ اپوزیشن کے امیدوارمحمود خان اچکزئی مدمقابل ہیں۔