اسامہ میرکا اعتماد کس بات نے گرایا اور پرفارمنس خراب ہوئی؟کرکٹر نے حقیقت بیان کردی
03-08-2024
(ویب ڈیسک)پی ایس ایل فرنچائز ملتان سلطانز کے اسپنر اسامہ میر نے کہا ہےکہ ورلڈ کپ کی مایوس کن پرفامنس نے اعتماد گرادیاتھا۔
تفصیلات کےمطابق اپنے بیان میں اسامہ میر کا کہناتھا کہ ماضی میں خراب پرفارمنس کی وجہ سے کافی مایوس تھا، لوگوں سے بھی بہت زیادہ باتیں سننے کو مل رہی تھیں، میں نے محنت کی اور جہاں جہاں کمی تھی وہاں بہتری کی۔ پی ایس یل 9 کی کارکردگی کے حوالے سے اسامہ میر نے بتایا کہ اب تک کی 18 وکٹوں میں سے بہتر وکٹ بابر اعظم کی تھی، بابر کی وکٹ میری یادگار وکٹ ہے،جس طرح بابر کھیلتے ہیں لگتا ہے وہ کسی سے آؤٹ نہیں ہوں گے۔