کیا آپ جانتے ہیں رمضان المبارک میں کونسی ورزش کرنے سے وزن میں کمی واقع ہوتی ہے؟
03-08-2024
(ویب ڈیسک)ماہرین نے رمضان المبارک میں ایسی ورزش سے متعلق بتادیا جس سے بڑھتے وزن میں کمی لائی جاسکتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ جب آپ روزہ افطار کرلیں تو اس کے بعد اپنے لیے چند گھنٹے نکالیں جس میں آپ ورزش کرسکیں کیونکہ کھانا پانی پینے کے بعد جسم کو طاقت مل جاتی ہے اور آپ آرام سے اپنی ورزش کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب آپ روزہ افطار کرلیں تو تھوڑے سے آرام کے بعد ایسی ورزش کریں جن میں آپ کی طاقت زیادہ نہ لگے،مثال کے طور پر چہل قدمی، یوگا،تیراکی اور پٹھوں کی اسٹریچنگ یا پھر رننگ کرکے بھی ورزش کی جاسکتی ہے۔اس کے علاوہ پش اپس اور ہلکا وزن اٹھا کر بھی ورزش کر سکتے ہیں۔