سوشل میڈیا پر گردش کرتی مایوں کے لباس میں ماورا حسین کی تصویر کا معاملہ، اداکارہ کا ردعمل آگیا

03-08-2024

(ویب ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماورا حسین نے سوشل میڈیا پر گردش کرتی اپنی مایوں کے لباس میں تصویر پر لب کشائی کردی ۔

تفصیلات کےمطابق ماورا حسین نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی چند تصاویر پوسٹ کیں جن میں اداکارہ مایوں کی دلہن بنی ہوئی ہیں اور کافی خوش بھی نظر آرہی ہیں۔اداکارہ نے اپنی تصاویر کے ساتھ مداحوں کے نام ایک پیغام بھی لکھا جس میں اُنہوں نے اپنی شادی سے متعلق مداحوں کی غلط فہمی کو دور کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ میری شادی نہیں ہے، میں اگلے ہفتے، اگلے ماہ یا رواں سال تک شادی نہیں کروں گی لہٰذا کسی بھی غلط فہمی کا شکار نہ ہوئیں۔ماورا حسین نے تصاویر کی حقیقت سے پردہ اُٹھاتے ہوئے کہا کہ یہ تصاویر میں نے اپنے نئے آنے والے پراجیکٹ کی شوٹنگ کے دوران لی تھیں۔