چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی جنرل ہسپتال آمد، زیر علاج رضوانہ کی عیادت کی
03-08-2024
(لاہور نیوز) چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی جنرل ہسپتال لاہور آمد ہوئی جہاں انہوں نے زیر علاج کمسن گھریلو ملازمہ رضوانہ کی عیادت کی۔
سارہ احمد نے رضوانہ کو پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا، ڈاکٹروں سے رضوانہ کی صحت کے بارے دریافت کیا۔ سارہ احمد نے بچی کو علاج معالجہ کیلئے فراہم کردہ سہولیات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا تشدد کا شکار کمسن رضوانہ کا علاج معالجہ جنرل ہسپتال میں جاری ہے، رضوانہ کو صحتیابی کے بعد چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں منتقل کر دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا رضوانہ کی طبیعت میں پہلے سے بہتری ہوئی ہے جو کہ خوش آئند ہے، چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ٹیم جنرل ہسپتال میں بچی کی دیکھ بھال کیلئے مستقل موجود ہے۔