اپوزیشن قانون کے دائرے میں رہ کر احتجاج کرے: ن لیگ

03-08-2024

(لاہور نیوز) صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین نے کہا ہے کہ سنی اتحاد کونسل کے ارکان قانون کے دائرے میں رہ کر احتجاج کریں۔

پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلال یاسین کا کہنا تھا کہ پرامن احتجاج سنی اتحاد کونسل کے ارکان کا بنیادی حق ہے،اپوزیشن قانون کے دائرے میں رہ کر احتجاج کرے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں لوگوں نے محبت دی ہے، ہمارے پاس منفی سرگرمیوں کیلئے وقت نہیں، ہمارا ایک ایجنڈا عوام کیلئے آسانی پیدا کرنا ہے۔ مریم نواز میرٹ اور انصاف پر فیصلہ کریں گی: خواجہ عمران نذیرصوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر کا کہنا تھا کہ مریم نواز میرٹ اور انصاف پر فیصلہ کریں گی، وزیراعلیٰ صاحبہ تندہی سے تمام فرائض سرانجام دیں گی، خواتین تو دور کی بات اب سے ہمیں اپنی بیوی کے ساتھ بھی بنا کر رکھنا پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کے فضل سے مریم نواز کے وزیر اعلیٰ بننے پر خواتین کو ایک اعتماد ملا، کل سرگودھا میں جس محبت سے خواتین مریم نواز کی طرف آ رہی تھیں پہلے کبھی نہیں دیکھا، پاکستان کی خواتین جو مردوں سے زیادہ ہیں اس ملک میں انکے لئے ترقی کے راستے کھل رہے ہیں۔ خواجہ عمران نذیر کا کہنا تھا کہ خواتین کیلئے ایک نئے دور کا آغاز ہوا ہے، ہماری ماؤں، بہنوں، بیٹیوں کو پنجاب میں ایک نئی امید ملی ہے، خواتین مریم نواز کا ہاتھ تھام کر ترقی کی نئی راہ اختیار کریں گی۔