اظہر علی کو پی سی بی میں اہم ذمہ داری ملنے کا امکان

03-08-2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی کو پی سی بی میں اہم ذمہ داری ملنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق کپتان اظہر علی کو پاکستان کرکٹ بورڈ میں سلیکشن کمیٹی یا ہائی پرفارمنس سنٹر میں ذمہ داری دی جا سکتی ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ چیئرمین پی سی بی اظہر علی کے تجربے سے فائدہ اٹھانے کے حق میں ہیں۔ اس کے علاوہ ذرائع نے مزید کہا ہے کہ پاکستان ٹیم کے سابق منیجر سردار ریحان الحق کی بھی عہدے پر واپسی کا امکان ہے، ان کو نجم سیٹھی کے دور میں ٹیم منیجر مقرر کیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق ریحان الحق جلد پاکستان ٹیم میں اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔