نادیہ جمیل کے مداحوں کیلئے افسوسناک خبر، اداکارہ خطرناک مرض میں مبتلا

03-07-2024

(ویب ڈیسک)پاکستان کی سینئر اداکارہ نادیہ جمیل کا مرگی کے مرض میں مبتلا ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کےمطابق اپنے ایک بیان میں نادیہ جمیل نے انکشاف کیا ہےکہ انہیں موذی مرض کینسر سے قبل مرگی بھی لاحق تھی اور انہیں اب تک بے ہوشی کے دورے پڑتے ہیں جبکہ انہیں کینسر سے صحت یاب ہوئے تین سال ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں دائیں طرف مرگی کے دورے پڑتے ہیں، اس لیے ان کا دایاں ہاتھ درست انداز میں کام نہیں کرتا،وہ دائیں کے بجائے بائیں ہاتھ سے کھانا کھاتی ہیں اور جب وہ ایسی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتی ہیں تو انہیں گالیاں دی جاتی ہیں۔