عثمان طارق کے سر پر خطرے کے بادل منڈلانے لگے، باولنگ ایکشن رپورٹ ہوگیا

03-07-2024

(ویب ڈیسک)کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے باولر عثمان طارق کا پی ایس ایل میں مشتبہ باولنگ ایکشن رپورٹ ہوگیا۔

تفصیلات کےمطابق عثمان طارق کے ایکشن سے متعلق رپورٹ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز کے درمیان حالیہ میچ کے دوران سامنے آئی۔آن فیلڈ امپائرز رچرڈ ایلنگ ورتھ اور آصف یعقوب نے عثمان طارق کے باولنگ ایکشن پر اعتراض اٹھایا تھا۔ پی ایس ایل کے رواں ایڈیشن میں عثمان ابتک 3 میچز کے دوران 2 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں ،تاہم انکی باولنگ کفایتی رہی۔ایکشن رپورٹ ہونے والے میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی تھی۔