سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے کرکٹر عبداللہ شفیق کو آڑے ہاتھوں لے لیا ،لیکن کیوں؟جانئے

03-07-2024

(ویب ڈیسک) سابق کپتان وسیم اکرم نے کرکٹر عبداللہ شفیق کو کیچ تھامنے کے بعد خاموش کروانے والی سیلبریشن پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔

اپنے ایک بیان میں سابق کپتان وسیم اکرم  کا کہنا تھاکہ دورہ آسٹریلیا میں 2 کیچز ڈراپ کرکے پی ایس ایل میں ایک کیچ تھامنے کے بعد منہ پر ہاتھ رکھ کر کس کو خاموش کروارہے ہیں۔وسیم اکرم  نے پنجابی الفاظ کا چناؤ کرتے ہوئے کہا کہ کوئی یہ بتائے 36 کیچ ڈراپ کرکے آئے ہیں، اسکا جواب کون دے گا؟ میرے خیال میں انہیں کرکٹ چھوڑ کر ڈراموں میں کام کرنا چاہیے۔ گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے آل راؤنڈر عماد وسیم کا کیچ تھامنے کے بعد عبداللہ شفیق نے منہ پر ہاتھ رکھ کر جشن منایا تھا جس پر کئی فینز نے ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔