ہم کروڑوں گھر بھی دینگے اور دوسروں کو جواب بھی: ملک احمد خان
03-07-2024
(لاہور نیوز) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ ہم دوسروں کی طرح فتنہ پرست اور جھوٹے وعدے کرنے والے نہیں ہیں، ہم لوگوں کو کروڑوں گھر بھی دیں گے اور دوسروں کو جواب بھی۔
سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم لوگوں کی خدمت کا مشن لے کر آئے ہیں، خدمت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ قصور میں یونیورسٹی لوگوں کا حق ہے ان کو ملے گا، ہسپتال کی اَپ گریڈیشن بھی کریں گے اور پرانے دور کے ظلم ختم کریں گے۔ ملک احمد خان نے کہا کہ پریس کلب قصور اور صحافیوں کی فلاح کے لئے کام ترجیح ہے۔