پی ایس ایل 9: اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی
03-07-2024
(لاہورنیوز)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 کے 24ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی۔
راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہونیوالے پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے 24 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو بیٹنگ کی دعوت دی تاہم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے 151 رنز کا ہدف آخری 19ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، کپتان شاداب خان 34اور سلمان علی آغا33 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کراچی کنگز کی جانب سے کیرون پولارڈ نے 39 اور جیمز ونس نے 29 رنز کی اننگز کھیلی، ٹم سیفرٹ نے26 اور شان مسعود نے 10 رنز بنائے،ان کے علاوہ محمد نواز 5 اور شعیب ملک ایک رن بناسکے، عرفان خان 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ٹائمل ملز نے 3 اور فہیم اشرف نے 2، حنین شاہ اور عماد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔