پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جوہر ٹاؤن میں کارروائی، ریسٹورنٹس کے مالکان کو جرمانے

03-07-2024

(لاہور نیوز) صحت دشمن عناصر کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا۔

 ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کا کہنا ہے کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے معروف ریسٹورنٹس کی چیکنگ کی، شوکت خانم روڈ پر 11 ریسٹورنٹس کی چیکنگ کی گئی، 2 کے مالکان کو اصلاحی نوٹس جاری کئے گئے ہیں، ان ہوٹلوں میں استعمال شدہ کوکنگ آئل میں چیزوں کو تلا جا رہا تھا، کچن ایریا میں صفائی اور سٹوریج کے ناقص انتظامات پائے گئے۔ اس کے علاوہ 9 ریسٹورنٹس کے مالکان کو 2 لاکھ 70 ہزار کے جرمانے کئے گئے جبکہ 72 لٹر استعمال شدہ ناقص آئل، بھاری مقدار میں کیچپ تلف کر دیا گیا ہے۔