فوجی عدالتوں میں سویلین کا ٹرائل، مقدمہ کی جلد سماعت کیلئے درخواست دائر
03-07-2024
(ویب ڈیسک) فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل کے معاملہ پر اعتزاز احسن نے مقدمہ جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی درخواست دائر کر دی۔
اعتزاز احسن نے وکیل لطیف کھوسہ کے توسط سے درخواست دائر کی، جس میں کہا گیا ہے کہ 5 رکنی لارجر بینچ نے فوجی عدالتوں کیخلاف فیصلہ دیا، فیصلہ کیخلاف وفاق و صوبوں کی طرف سے انٹرا کورٹ اپیلیں دائر کی گئیں۔ درخواست کے مطابق انٹرا کورٹ اپیل میں 6 رکنی بینچ نے فوجی عدالتوں کیخلاف فیصلہ معطل کر دیا، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ فوجی عدالتوں کا معاملہ اہم نوعیت کا ہے، انٹرا کورٹ اپیلوں کو 18 مارچ کے عدالتی ہفتہ میں سماعت کیلئے مقرر کیا جائے۔