پی ایس ایل 9: آج کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ میں جوڑ پڑے گا

03-07-2024

(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 میں آج ایک میچ کھیلا جائے گا۔

آج کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، دونوں ٹیموں کے درمیان میچ شام 7 بجے پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہو گا۔ واضح رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایونٹ میں اب تک 8 میچ کھیل کر 3 میں کامیابی حاصل کی اور چار میں اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ کراچی کنگز کی ٹیم7 میچ کھیل کر 3 میں کامیاب رہی اور چار میں اسے شکست کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔