فواد چودھری کی جیل میں اہل خانہ سے ملاقات کا دن مختص
03-07-2024
(لاہور نیوز) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی جیل میں اہل خانہ سے ملاقات کیلئے جمعرات کا دن مختص کر دیا گیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جج جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے حبا فواد کی خاوند فواد چودھری سے جیل میں ملاقات کی درخواست پر سماعت کی۔ سٹیٹ کونسل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ جیل حکام نے فواد چودھری کی فیملی سے ملاقات کیلئے جمعرات کا دن مقرر کیا ہے، ہر جمعرات کو فواد چودھری کے اہل خانہ جیل میں ان سے ملاقات کر سکیں گے۔ بعدازاں اسلام آباد ہائی کورٹ کی جج جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے فواد چودھری سے ملاقات کا دن مختص ہو جانے پر حبا فواد کی درخواست نمٹا دی۔