مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے ہندو یاتریوں کی پاکستان آمد
03-06-2024
(لاہور نیوز) مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے ہندو یاتریوں کی پاکستان آمد ہوئی۔
بھارت سے ایک سو بارہ ہندو یاتری واہگہ بارڈر کے ذریعے لاہور پہنچے، تمام ہندو یاتری لاہور میں ایک روز قیام کے بعد کٹاس راج مندر چکوال جائیں گے جہاں 9 مارچ کو مہا شیوراتری کی پوجا میں شامل ہوں گے۔ مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے پاکستان میں قدم رکھنے والے ہندو یاتریوں کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ تھا، ہندو یاتری پاکستان میں سکیورٹی سمیت دیگر انتظامات پر مطمئن نظر آئے۔ ایڈیشنل سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ رانا شاہد سلیم کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ہندو یاتریوں کی سکیورٹی اور آسائش کیلئے تمام انتظامات کئے گئے ہیں، ہندو یاتری گیارہ مارچ کو چکوال سے واپس لاہور پہنچیں گے اور ایک روز قیام کے بعد بارہ مارچ کو اپنے وطن روانہ ہو جائیں گے۔