سراج الحق کا کسانوں کو بلاسود قرضے دینے کا مطالبہ

03-06-2024

(لاہور نیوز) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ بیرونی کمپنیوں کے بجائے ملک کی زمینیں کسانوں کو دی جائیں۔

سراج الحق نے کہا کہ کاشت کاروں کو بلا سود قرضوں کی فراہمی کا مطالبہ کرتے ہیں، جعلی کھاد، بیج اور ادویات بیچنے والوں کو پکڑ کر سزائیں دی جائیں، بجلی کی قیمتوں میں 50 فیصد کمی کی جائے، کسان مسائل کے حل کے لئے جماعت اسلامی کے جھنڈے تلے جمع ہو جائیں۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ جعلی الیکشن میں کرپٹ لوگوں کو دوبارہ مسلط کر دیا گیا، جماعت اسلامی کو الیکشن ہرایا گیا، ہم نے حوصلہ نہیں ہارا۔