اسامہ خان اداکاری سے پہلے کیاکام کرتے تھے؟اداکار نے ماضی سے پردہ اٹھادیا
03-06-2024
(ویب ڈیسک)معروف اداکار اسامہ خان نے کہا ہےکہ وہ اداکاری سے قبل وہ چارٹرڈ اکائونٹنٹ کی ملازمت کرتے تھے۔
اپنے ایک انٹرویو میں اسامہ خان کا کہنا تھاکہ وہ چوں کہ شرمیلے ہیں اور کم بولتے ہیں، اس لیے لوگ انہیں بدتمیز سمجھتے ہیں لیکن جب وہ لوگوں سے مسلسل بات کرتے ہیں تو ان کا ارادہ تبدیل ہوجاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر لوگ ان کی ذاتی زندگی اور خاندان سے متعلق سوالات کرنا شروع ہوجاتے ہیں اور زیادہ تر لوگ ان سے شادی سے متعلق سوال کرتے ہیں۔ اسامہ خان کا کہنا تھا کہ لوگ ان سے شادی سے متعلق کوئی سوال نہ کیا کریں اور ساتھ ہی انہوں نے میزبان کے پوچھنے پر واضح کیا کہ ابھی ان کا فوری طور پر شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔