مشین ریڈایبل پاسپورٹ کی فیسوں میں 1500 سے 3700 روپے تک اضافہ کر دیا گیا
03-06-2024
(لاہور نیوز) حکومت کی جانب سے مشین ریڈایبل پاسپورٹ کی فیسوں میں اضافہ کر دیا گیا، نئی فیسوں کا اطلاق 7 مارچ کے بعد بنائے گئے پاسپورٹ پر ہوگا۔
فیسوں میں اضافے کے بعد نارمل فیس 3000 سے بڑھا کر 4500 روپے کر دی گئی، ارجنٹ فیس 5 ہزار سے بڑھا کر 7 ہزار 500 روپے کر دی گئی۔ 10 سالہ پاسپورٹ کی نارمل فیس 4500 سے بڑھا کر 6 ہزار 700 اور 10 سالہ ارجنٹ پاسپورٹ کی فیس 7 ہزار 500 سے بڑھا کر 11 ہزار 200 روپے کر دی گئی۔پاسپورٹس حکام کے مطابق ای پاسپورٹس کی فیسیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔