پی ٹی آئی کا مخصوص نشستوں کیلئے لاہور اور سندھ ہائیکورٹ میں جانے کا اعلان

03-06-2024

(ویب ڈیسک) بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ پارلیمان میں ہمارے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان ہوں گے۔

بیرسٹر گوہر علی خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ملاقات میں پارلیمانی امور پر بحث ہوئی، خیبر پختونخوا کی کابینہ بن چکی ہے، بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ریزرو سیٹوں کا تذکرہ بھی ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ باقی کیسز میں بھی ہم لاہور اور سندھ ہائی کورٹ جائیں گے، عدلیہ سے امید ہے آئین و قانون کے مطابق فیصلہ کرے گی، بانی پی ٹی آئی سے اپوزیشن لیڈر کے بارے بھی گفتگو ہوئی۔