وفاقی حکومت نے پاسپورٹ کی فیسوں میں 50 فیصد سے زائد اضافہ کر دیا
03-06-2024
(لاہور نیوز) پاسپورٹ بنوانے والوں کی جیبوں پر ایک اور بوجھ ڈال دیا گیا، وفاقی حکومت نے پاسپورٹ کی فیسوں میں 50 فیصد سے زائد اضافہ کر دیا۔
نارمل پاسپورٹ کی فیس 3 ہزار سے بڑھا کر 4500 روپے مقرر کر دی گئی، ارجنٹ پاسپورٹ کی فیس 5 ہزار سے بڑھا کر ساڑھے سات ہزار روپے مقرر، دس سالہ نارمل پاسپورٹ کی فیس 4500 سے بڑھا کر 6 ہزار 7 سو کر دی گئی۔ اس کے علاوہ دس سالہ ارجنٹ پاسپورٹ کی فیس 7500 سے بڑھا کر 11200 کر دی گئی۔