خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

03-06-2024

(لاہور نیوز) خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی۔

قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن حنا پرویز بٹ نے جمع کروائی جس کے متن میں کہا گیا کہ یہ ایوان خواتین کے عالمی دن پر تمام شعبوں میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والی خواتین کو خراج تحسین پیش کرتا ہے، پاکستان کی بہادر خواتین نے سیاست، دفاع، سول سروس، صحافت، طب سمیت دیگر شعبوں میں خدمات سرانجام دی ہیں۔  قرارداد کے متن میں مزید کہا گیا کہ یہ ایوان جمہوریت کے لئے جدوجہد کرنے والی خواتین بیگم کلثوم نواز، بے نظیر بھٹو، بیگم نسیم ولی، مریم نواز کو خراج تحسین پیش کرتا ہے، تمام خواتین اس عزم کا اعادہ  کرتی ہیں کہ ملکی ترقی اور خوشحالی میں اپنی تمام تر کوششیں بروئے کار لائیں گی، خواتین ہر شعبے میں اپنا لوہا منوائیں گی۔