اے این ایف کی کارروائیاں، 122 کلومنشیات برآمد،12 ملزمان گرفتار
03-06-2024
(لاہور نیوز) اےاین ایف نے ملک بھر میں 11 کارروائیوں کے دوران 122 کلو منشیات برآمدکرلی جبکہ12ملزمان گرفتار کیے گئے۔
اے این ایف حکام کے مطابق یہ کارروائیاں پشاور، لاہور، خیبر، فیصل آباد، بلوچستان، حیدرآباد، پشاور،گلگت اورجہلم میں کی گئیں، کارروائی کےدوران 43 کلو افیون،22 کلو میتھا ڈون،54 کلو900گرام چرس برآمدکی گئی۔ حکام کاکہنا ہے کہ کارروائی میں 2 کلو50 گرام آئس، 100 گرام ہیروئن برآمد کی گئی، کارروائی میں تین 30 بور پستول بمعہ 7 میگزین اور 15 راؤنڈ بھی برآمد کیے گئے ۔ حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کےتحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔