پی ایس ایل9: آج کے دوسرے میچ میں قلندرز اور یونائیٹڈ مدمقابل
03-06-2024
(لاہور نیوز) ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 9 کے دوسرے میچ میں آج لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ میں جوڑ پڑے گا۔
پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز کی ٹیمیں راولپنڈی کے کرکٹ سٹیڈیم میں آمنے سامنے ہیں۔ آج کے دوسرے میچ میں لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان جوڑ پڑے گا، میچ شام 7 بجے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایونٹ میں اب تک 7 میچز کھیلے ہیں جن میں سے اس نے 3 میں فتح حاصل کی جبکہ لاہور قلندرز کی ٹیم تاحال پہلی فتح کی متلاشی ہے، قلندرز نے 7 میچز کھیلے اور 6 میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ایک میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا۔